سابق سینیٹر گلزار کے بیٹے عمار احمد خان کو ضمانت منسوخ ہونے کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔
جسٹس شہباز علی رضوی اور جسٹس اسجد جاوید گھرال نے ملزم عمار احمد خان سے متعلق قومی احتساب بیورو (نیب) درخواست پر سماعت کی۔
لاہور ہائیکورٹ کے ججز نے ضمانت منسوخی کے موقع پر ریمارکس دیے کہ ملزم کو مشروط ضمانت دی گئی تھی لیکن یہ اپنے ہی حلف نامے پر پورا نہیں اترا ہے۔
جسٹس شہباز علی رضوی نے کہا کہ ملزم کی وجہ سے کئی لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔
دوران سماعت نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر ایس ایم رسول چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے۔
Comments are closed.