نیب لاہور کے کیس میں نامزد ملزم سابق سینیٹر وقار احمد نے وطن واپسی پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے سرنڈر کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار نے سابق سینیٹر وقار احمد کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق سینیٹر وقار احمد کی 10 روزہ حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے ملزم کو لاہور کی متعلقہ احتساب عدالت میں 10 دن میں پیش ہونے کی ہدایت کرتے ہوئے نیب کو وقار احمد کی گرفتاری سے روک دیا۔
Comments are closed.