سابق رکن پنجاب اسمبلی نیلم حیات ملک نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔
نیلم حیات ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ 9 مئی کے پرتشدد واقعات کی مذمت کرتی ہوں، تشدد اور توڑ پھوڑ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔
سابق رکن پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کی قیادت نے عوام کو کور کمانڈر ہاؤس پر حملے کیلئے اکسایا۔
نیلم حیات نے مزید کہا کہ فوج نے اس ملک کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔
یاد رہے کہ 2018 کے الیکشن میں شہباز شریف کو ہرانے والے محمد خان لغاری نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
Comments are closed.