سابق رکن پنجاب اسمبلی حاجی شیخ محمد چوہان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔
لاہور سے جاری اپنے بیان میں حاجی شیخ محمد چوہان نے کہا کہ 13 سال سے تحریک انصاف کے ساتھ رفاقت رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں 9 مئی کے دلخراش واقعات کی مذمت کرتا ہوں، شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتا ہوں۔
حاجی شیخ محمد چوہان نے کہا کہ میں تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں کی مشاورت سے کروں گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.