پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق رکنِ قومی اسمبلی مخدوم خلیق الزماں انتقال کر گئے۔
پی پی رہنما مخدوم خلیق الزماں کے بھتیجے مخدوم جمیل الزماں کے مطابق مخدوم خلیق الزماں کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے، مخدوم خلیق الزماں شوگر، بلڈ پریشر، گردوں کےعارضےمیں مبتلا تھے۔
مخدوم خلیق الزماں سروری جماعت کے روحانی پیشوا، مخدوم جمیل الزماں کے چچا اور امین فہیم کے بھائی تھے۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی جانب سے مخدوم خلیق الزمان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ کا مخدوم خلیق الزماں کے انتقال پر کہنا ہے کہ مخدوم خلیق الزماں محترمہ بینظیر بھٹو کے ساتھی اور پاکستان پیپلزپارٹی کے اہم رہنما تھے، مخدوم خلیق الزمان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی جانب سے مرحوم مخدوم خلیق الزمان کے بلند درجات کے لیے دعا بھی کی گئی۔
Comments are closed.