تحریک انصاف کے سابق رکن صوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر نے بھی پارٹی چھوڑ دی۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرس کرتے ہوئے احتشام جاوید اکبر نے کہا کہ 9 مٸی کے واقعات کی پہلے بھی مذمت کی اور آج بھی کر رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سے علیحدگی کا اعلان کرتا ہوں، میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ ووٹرز کریں گے۔
احتشام جاوید اکبر نے مزید کہا کہ 9 مئی کو گھر سے باہر بھی نہیں نکلا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.