تحریک انصاف کے ساڑھے تین سال کے دور میں تینتالیس فیصد شہریوں نے اپنے مالی حالات مزید خراب ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ آئی پور کے سروے میں حصہ لینے والوں میں سے تینتیس فیصد نے مالی حالات میں بہتری کا کہا۔
سروے کے مطابق پچپن فیصد شہریوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے مہنگائی کو سب سے پہلے کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا۔
سروے میں سات فیصد نے غربت جبکہ سات فیصد نے ہی بے روزگاری کو قابو کرنے کا مشورہ دیا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.