وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سابق حکومت کے مزدور دشمن اقدامات سے مزدوروں کے استحصال میں اضافہ ہوا۔
یومِ مزدور پر جاری کیے گئے پیغام میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ یومِ مزدرر پر پاکستان سمیت دنیا بھر کے مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔
ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت کا آتے ہی کم ازکم تنخواہ 25 ہزار کرنا خوش آئند شروعات ہے، مزدوروں کے حقوق اور فلاح و بہبود کے لیے ہر حکومت کو کام کرنا چاہیے۔
شیری رحمٰن کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکومت کی تباہ کاریوں کے ازالے کے لیے مزدور دوست اقدامات کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ 18 ویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت اپنی صوبائی لیبر پالیسی تشکیل دے چکی ہے۔
Comments are closed.