سابق حکومت نے جاتے جاتے ایک اور اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو بند کردیا۔
پورٹ قاسم اتھارٹی نے اپنی کرکٹ اور ہاکی ٹیموں کو بند کرکے کھلاڑیوں کو ایچ آر ڈپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے جہاں ان کی تعلیمی قابلیت کے مطابق ان سے کام لیا جائے گا۔
ڈائریکٹر ایچ آر ایم ذوالفقار احمد خان نے 12 اپریل کے سرکلر میں اپنی کرکٹ ٹیموں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔
اس فیصلے سے قومی اور کئی انٹر نیشنل کھلاڑی متاثر ہوں گے جن میں شاداب کبیر، عاصم کمال، محمد سمیع، خرم منظور، تنویر احمد، کاشف جواد اولمپئین، محمد طلحہ اور عبدالرؤف کے علاوہ بہت سارے فرسٹ کلاس کھلاڑی اور ہاکی کے ڈومیسٹک اور انٹرنیشل کھلاڑی شامل ہیں۔
یہ تمام لوگ ڈیسک پر کام کرنے پر مجبور ہو جائیں گے، ابھی وہ کوچنگ اور پریکٹس میں اپنا وقت گزارتے ہیں۔
واضع رہے کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ملک میں ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو عملاً بند کردیا گیا تھا۔
Comments are closed.