سابق جج اسلام آباد ہائی کورٹ شوکت عزیز صدیقی کا برطرفی کے خلاف کیس سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کرلیا گیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 10مارچ کو سماعت کرے گا۔
جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس سجاد علی شاہ بینچ کا حصہ ہوں گے۔
شوکت عزیز صدیقی نے پینشن اور ریٹائرمنٹ مراعات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.