وزیرِ اعظم شہباز شریف نے جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے پر قاتلہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم پر حملے کی خبر سن کر گہرا صدمہ ہوا۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ ہماری نیک خواہشات شنزو ایبے کے اہلِ خانہ اور جاپانی عوام کے ساتھ ہیں۔
واضح رہے کہ جاپان کے سابق وزیرِ اعظم شنزو ایبے کو خطاب کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔
مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ شنزو ایبے کو 2 گولیاں لگیں، ان کی حالت خطرے سے باہر نہیں ہے۔
Comments are closed.