منگل 11؍صفر المظفر 1445ھ29؍اگست 2023ء

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ہیزل کیچ کے یہاں بیٹی کی ولادت

سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ اور ان کی اہلیہ سپر ماڈل ہیزل کیچ کے یہاں بیٹی کی ولادت ہوئی ہے۔

انہوں نے آج انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو یہ خوشخبری سنائی۔

یووراج اور ہیزل نے اپنی بیٹی کی تصویر بھی شیئر کی، دونوں نے اپنے دوسرے بچے کی پیدائش پر مشترکہ پوسٹ کی۔

انہوں نے کہا کہ جاگتی راتیں اب بہت پرلطف لگ رہی ہیں کیونکہ ہم نے اپنی ننھی شہزادی ‘اورا’ کا استقبال کرکے گھرانے کو مکمل کرلیا۔

تصویر میں یووراج اورا کو گود میں لیے ہوئے ہیں جبکہ ہیزل کی گود میں ان کا بیٹا اورین کیچ سنگھ ہے۔

یاد رہے کہ یووراج اور ہیزل کی شادی نومبر 2016 میں ہوئی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.