اتوار 23؍صفر المظفر 1445ھ10؍ستمبر 2023ء

سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

صادق آباد میں  پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے ممتاز علی چانگ کے خلاف بجلی کی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق ممتاز چانگ کے گھر گزشتہ روز ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) کی ٹیم نے چھاپہ مارا تھا۔

میپکو کے ترجمان کے مطابق سابق ایم پی اے نے 15 ایکڑ رقبے پر فارم ہاؤس میں ڈائریکٹ تاریں لگا رکھی تھیں، فارم ہاؤس میں 12 سے زائد اے سی چلائے جا رہے تھے، بجلی چوری کر کے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا جا رہا تھا۔

جنوبی پنجاب کے 13 اضلاع میں 319 بجلی چوروں پر مقدمات درج کیے گئے۔

اس حوالے سے ممتاز علی چانگ کا کہنا تھا کہ گھر میں نہ رہنے کے باوجود گزشتہ ماہ 97 ہزار کا بل آیا، مخالفین پیسے دے کر ان کے خلاف کارروائی کروا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ میپکو کے خلاف آواز اٹھانے پر کارروائی کی ہے، رورل ایریا میں بجلی زیادہ نہیں ہوتی، میپکو کی کرپشن زیادہ ہے، ان پر متعدد کیسز ہیں۔

ممتاز علی چانگ کا یہ بھی کہنا تھا کہ میرے پاس 5 بڑے ہیوی جنریٹر موجود ہیں، لاکھوں کا پیٹرول استعمال ہوتا ہے، چوری کرنی ہوتی تو بڑی کرتے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.