جنوبی پنجاب کے علاقے بورے والا کے سابق ایم پی اے ارشاد آرائیں نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ارشاد آرائیں کے ساتھیوں میں سابق تحصیل ناظم عثمان وڑائچ اور ضلعی سینئر نائب صدر پی ٹی آئی عمران ارشاد شامل ہیں۔
پارٹی چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے سابق ایم پی اے ارشاد آرائیں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ سیاسی لائحہ عمل کا اعلان دوستوں سے مشاورت کے بعد کریں گے۔
Comments are closed.