سابق ممبر قومی اسمبلی (ایم این اے) و پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے سابق چیئرمین نور عالم خان جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) میں شامل ہوگئے۔
نور عالم خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی قائدانہ صلاحیت سے متاثر ہو کر جمیعت علما اسلام میں شامل ہوا، وہ جو کہتے ہیں وہ سچ ثابت ہوتا ہے، ہمیشہ پاکستان کی سلامتی اور ترقی کیلئے آواز اٹھائی۔
سابق ایم این اے نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاسی بصیرت کا ہر کوئی قائل ہے، جیل میں لاڈلے کو دیسی مرغ اور ورزش کی مشینیں تک فراہم کی گئی ہیں، چیف جسٹس سے درخواست ہے تمام قیدیوں کو یکساں حقوق دیے جائیں۔
صوبائی امیر جے یو آئی عطاء الرحمان نے کہا کہ نور عالم خان اور دیگر کو جے یو آئی میں خوش آمدید کہتے ہیں، آنے والا دور جے یو آئی کا ہے۔
Comments are closed.