بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نے خود سے منسوب آڈیو جعلی قرار دیدی

سابق آرمی چیف جنرل (ر) اسلم بیگ نےخود سے منسوب آڈیو جعلی قرار دے دی۔

ایک بیان میں سابق آرمی چیف نے کہا کہ آڈیو جعلی اور پاک فوج کے خلاف دشمن کی سازش ہے۔

انہوں نے کہا کہ فوج ان کی پہچان ہے، ان کی شان ہے، فوج کا ایک ایک سپاہی، ایک ایک افسر ان کے لیے قابلِ احترام ہے۔

آئی ایس پی آر نے بھی سابق آرمی چیف سے منسوب آڈیو کلپ کو جعلی قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل (ر) اسلم بیگ کا آڈیو کلپ ریاستی اداروں کو نشانہ بنانے اور غلط معلومات پھیلانے کی مہم کا حصہ ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.