سابق آئی جی سندھ اور موجودہ کمانڈنٹ نیشنل پولیس اکیڈمی اے ڈی خواجہ نے ریٹائرڈ ایس ایس پی راؤ انوار کو قانونی نوٹس بھیج دیا۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جیو نیوز کے پروگرام میں راؤ انوار نے ان پر جھوٹے الزامات لگائے جس سے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور ان کے اہل خانہ کو ان الزامات سے خطرات کا سامنا ہے۔
نوٹس میں اے ڈی خواجہ نے راؤ انوار سے معافی مانگنے کا مطالبہ اور 5 کروڑ روپے ہرجانہ بھی طلب کیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق نوٹس میں سابق ایس ایس پی راؤ انوار کو جواب دینے کے لیے 14 دن کا وقت دیا گیا ہے۔
Comments are closed.