سابق امریکی وزیر دفاع ایشٹن کارٹر انتقال کر گئے۔ ایشٹن کارٹر صدر اوباما کی انتظامیہ کے اہم رکن تھے۔ وہ 2015 سے 2017 تک امریکا کے وزیر دفاع رہے۔
ان کے خاندان کے مطابق ایشٹن کارٹر کو گزشتہ رات اچانک دل کی تکلیف ہوئی تھی۔
68 سالہ ایشٹن کارٹر نے بطور امریکی وزیر دفاع عراق اور شام میں آئی ایس آئی ایس کے خلاف مہم میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے محکمہ دفاع میں پانچ ڈیموکریٹ اور ری پبلیکن صدور کے ساتھ اہم ذمہ داریاں نبھائیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.