نیویارک کی مقامی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 10ہزار ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق جرمانہ جج Arthur Engoron نے ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سول فراڈ کیس میں عدالتی عملے پر تنقید کرنے پر عائد کیا۔
سابق امریکی صدر نے تین ہفتے قبل جزوی گیگ آرڈر کی خلاف ورزی کی تھی، گیگ آرڈر 3 اکتوبر کو ٹرمپ کی جانب سے سوشل میڈیا پر جج Engoron کے پرنسپل لاء کلرک کی توہین کرنے پر جاری کیا گیا تھا۔
رپورٹس کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران دوسرا موقع ہے جب سابق امریکی صدر کو ان کے عدالت سے باہر کے تبصروں پر سزا سنائی گئی ہے۔
Comments are closed.