جمعرات 13؍صفر المظفر 1445ھ31؍اگست 2023ء

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بےقصور ہونے کی درخواست عدالت میں جمع کرا دی

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 کے صدارتی انتخابی نتائج بدلنے کے مقدمے میں بےقصور ہونے کی درخواست جارجیا کی عدالت میں جمع کرا دی۔

ٹرمپ اگلے ہفتے فلٹن کاؤنٹی کورٹ میں الزامات کا سامنا کرنے ذاتی طور پر پیش نہیں ہوں گے۔

جارجیا میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فرد جرم ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کی انتخاب میں مداخلت کے مترادف ہے۔

فلٹن کاؤنٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی نے ٹرمپ پر دھوکا دہی سمیت 13 سنگین جرائم کے الزام عائد کیے ہیں۔

ٹرمپ پر الیکشن فراڈ، بزنس فراڈ سمیت مختلف مقدمات میں اب تک چار فرد جرم عائد ہوچکی ہیں۔

سابق امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف مقدمات کو سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.