امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست جارجیا میں انتخابی نتائج پر اثر انداز ہونے کی فرد جرم لگنے کے بعد جارجیا الیکشن فراڈ رپورٹ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
سوشل میڈیا پر بیان میں سابق صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریاست جارجیا میں 2020 کے الیکشن فراڈ کی تفصیلی رپورٹ 21 اگست کو جاری کروں گا۔
جارجیا کی عدالت میں 2020 میں انتخابی نتائج پر اثرانداز ہونے کے الزام پر ٹرمپ اور ان کے 18 اتحادیوں پر فرد جرم عائد کی گئی ہے۔
ٹرمپ نے سیاسی مہم کے دوران فرد جرم کے فیصلے کو دھاندلی اور سیاسی طور پر نشانہ بنانا قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ برس ہونے والے امریکی صدارتی انتخابات میں ری پبلکن پارٹی کی طرف سے ایک بار پھر صدارتی امیدوار بننے کے لیے سیاسی مہم چلا رہے ہیں۔
Comments are closed.