دو مرتبہ امریکا کے صدر رہنے والے بارک اوباما نے دلچسپ انداز میں اپنی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد دی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اہلیہ کے ہمراہ ماضی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنی ’لائف پارٹنر‘ سے محبت کا اظہار کیا۔
سابق امریکی صدر نے اہلیہ کے لیے لکھا کہ مجھے یقین نہیں آتا کہ 30 سال بعد بھی کیوں تم بالکل پہلے جیسی دکھتی ہو پر میں نہیں۔ مجھے معلوم ہے کہ میں نے اس دن لاٹری جیتی تھی۔
بارک اوباما نے اپنی پوسٹ پر اہلیہ مشیل اوباما کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد بھی دی۔
سابق امریکی صدر کی اہلیہ مشیل اوباما نے بھی اپنے شوہر کو شادی کی سالگرہ پر مبارک باد اور ان سے اظہار محبت کیا۔
واضح رہے کہ 61 سالہ بارک اوباما 2009ء سے 2017ء تک امریکا کے صدر رہے تھے۔
Comments are closed.