hookup Mansfield Center office hookup hookup Parsippany NJ hookup Cresskill New Jersey the hookup game download charlotte hookup bars

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق امریکی سفیر رچرڈ اولسن پر فردِ جرم عائد

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں خدمات انجام دینے والے امریکا کے سابق سفیر رچرڈ اولسن پر قطری حکومت کے لیے خفیہ لابنگ کرنے پر فردِ جرم عائد کردی گئی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق رچرڈ اولسن پر واشنگٹن میں قطری مفادات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنا سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔

استغاثہ کا کہنا ہے کہ سابق سفیر نے ریٹائر ہونے کے فوراً بعد قطر کی حکومت کے لیے لابنگ کی اور پاکستان میں بطور سفیر خدمات انجام دیتے ہوئے ایک تاجر سے تحائف لیے۔

عدالتی دستاویزات کے مطابق رچرڈ اولسن کا کہنا ہے کہ وہ قطر کی حکومت کے لیے غیرقانونی طور پر لابنگ کرنے اور بطور سفیر ملنے والے تحائف کو ظاہر کرنے میں ناکامی کے الزامات کا اعتراف کریں گے۔

یاد رہے کہ رچرڈ اولسن نے 34 سال تک فارن سروس آفیسر کے طور پر کام کیا۔ وہ 2015 سے 2016 تک افغانستان اور پاکستان کے لیے امریکا کے خصوصی نمائندے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.