بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سابق اسپیکر ایاز صادق کی اسد قیصر پر تنقید، رویہ متعصبانہ قرار دیدیا

مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اسد قیصر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ایاز صادق نے اسپیکر اسد قیصر کے رویے کو متعصبانہ اور جانبدارانہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ عدم اعتماد کی ناکامی کا اتنا یقین ہے تو اسپیکر اسد قیصر فوری قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ جس نے عدم اعتماد لانی ہے وہ اس کا قانونی حق ہے۔

ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ تحریک عدم اعتماد کو عالمی سازش کہنے سے اسپیکر قومی اسمبلی متنازع ہوگئے ہیں۔

اُنہوں نے استفسار کیا کہ اسپیکر اسد قیصر بتائیں یہ عالمی سازش کون کررہا ہے؟ اور ساتھ ہی اس کے ثبوت بھی قوم کے سامنے لائیں۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ یہ بیان اسپیکر آفس کے آئینی و پارلیمانی تقاضوں کے صریحاً منافی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ معاشی تباہی، بیروزگاری اور بجٹ خسارے کو آپ غیرملکی سازش کہتے ہیں؟ اسپیکر کا رویہ جانبدارانہ ہوگا تو وہ انصاف کے تقاضے کیسے پورے کریں گے؟

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.