آسٹریلیا کے نامور سابق کرکٹر مائیکل سلیٹر کو ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا۔
آسٹریلوی میڈیا کے مطابق مائیکل سلیٹر کو جمعے کی رات پولیس افسر پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا اور ان کو گھریلو تشدد کے کیس کا بھی سامنا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل سلیٹر پر پولیس کے کام میں مداخلت اور پولیس افسر پر حملے کا الزام ثابت کیا جائے گا۔
آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس افسر کا ہاتھ زخمی ہوا اس کے علاوہ کوئی اور جسمانی طور پر زخمی نہیں ہوا، مائیکل سلیٹر نوسا مجسٹریٹ کورٹ میں دو مئی کو پیش ہوں گے۔
مائیکل سلیٹر کو اس سے قبل ایک کیس میں دو سال جیل ہو چکی ہے اور وہ کمیونٹی کے لیے کام کر کے سزا مکمل کر رہے ہیں۔
مائیکل سلیٹر اب مینٹل ہیلتھ کونسلر میں اپنا کیریئر بنانا چاہتے ہیں، وہ نشے کی حالت میں رہنے اور گھریلو تشدد کے واقعات کے باعث مینٹل ہیلتھ اسپتال میں داخل رہ چکے ہیں۔
Comments are closed.