ٹانک میں سابق انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا صلاح الدین محسود کے بھائی حبیب محسود کو اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔
ملک حبیب محسود کو اغوا کیے جانے سے قبل ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقار احمد خان کے مطابق سابق آئی جی کے بھائی ملک حبیب محسود کو پتھر پل کے قریب سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا اور فائرنگ کرکے ان کے ڈرائیور سید عمل محسود کو شدید زخمی کردیا۔ اسپتال پہنچ کر ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
اغوا کاروں نے ملک حبیب محسود کو منزئی کے مقام پر فائرنگ کرکے قتل کیا اور فرار ہوگئے، پولیس کی بھاری نفری اغوا کاروں کی تلاش میں ہے۔
دوسری طرف ٹانک کے تھانہ ایس ایم اے کی حدود میں نامعلوم افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کی۔ تاہم پولیس موبائل میں موجود اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) تھانہ گمل اصغر خان وزیر سمیت تمام پولیس اہلکار محفوظ رہے۔
Comments are closed.