عراق کی سابقہ ملکۂ حُسن سارہ ایدان نے اسرائیل کا دورہ کیا اور فوجیوں سے ملاقات کی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی کانگریس کے لیے انتخابی امیدوار سارہ ایدان کی عراقی شہریت 2019ء میں اسرائیل کی حمایت کرنے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی۔
سارہ ایدان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوجیوں سے ملاقات کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میں نے کفار عزہ کا دورہ کیا، یہ وہ جگہ ہے جہاں حماس کی دراندازی کی وجہ سے دل دہلا دینے والا قتلِ عام اور دہشت گردی کا ارتکاب کیا گیا۔
انہوں نے لکھا کہ حماس نے اپنے گھروں میں موجود بے گناہ اسرائیلی خاندانوں کی جانیں لیں۔
سارہ ایدان نے لکھا کہ میں اب بھی صدمے میں ہوں اور اپنی حالت بیان کرنے سے قاصر ہوں، میں نے اپنی زندگی میں ایسی سفاکیت کبھی نہیں دیکھی یہاں تک کہ داعش کی دہشت گردی میں بھی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق اس سارے معاملے پر عراق کی سابق ملکۂ حُسن سارہ ایدان کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر عراقی فالوورز نے انہیں ’اسرائیل نواز‘ بھی قرار دیا۔
Comments are closed.