اب ایک ٹکٹ پر دو مزے، سائیکل کی سواری کرتے کرتے ہوائی جہاز کے مزے لیں۔
ایک منچلے نوجوان نے سائیکل کو بھی پَر لگا دیئے، چاہیں تو سائیکل چلائیں یا پھر ہوا میں اُڑ جائیں۔ جی ہاں اب سائیکل کی سواری کرتے ہوئے ہوائی سفر کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں یہ دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک منچلے نے سائیکل کو پَر لگا کر ہوائی سفر سے محظوظ ہونے کی کوشش کی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر وائرل ہوتی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک منچلا نوجوان سائیکل پر سفر کرتے ہوئے اُڑنے کا تجربہ کر رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اس نوجوان نے اُڑان بھرنے کے لیے سائیکل کے ساتھ ایک باکس اور پروں کو نصب کیا ہے۔ اس مختصر ویڈیو کلپ میں یہ منچلا چند لمحوں کے لیے اپنی سائیکل کو لے کر اُڑان بھرنے میں کامیاب بھی ہوجاتا ہے۔ تاہم جلد ہی وہ دوبارہ زمین پر آجاتا ہے۔
اس ویڈیو کو محمد جمشید نامی صارف نے ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس نے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ شخص سائیکل چلاتے ہوئے جہاز اڑانے کی کوشش کر رہا ہے، اس کی ملٹی ٹاسکنگ دیکھئے‘۔
اس وائرل ویڈیو کو اب تک 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے جبکہ 6 ہزار سے زائد صارفین نے اسے پسند کیا ہے جبکہ چند صارفین کا کہنا ہے کہ اس کام کے لیے بہت طاقت اور محنت کی ضرورت ہوگی تو کچھ صارفین کا ماننا ہے کہ صرف طاقت سے کچھ نہیں ہوگا بلکہ اُڑان بھرنے کے لیے اس کے ڈیزئن میں بھی مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔
Comments are closed.