سائیکل پر 18 ممالک کا سفر طے کر کے پاکستان پہنچنے والی میڈیلین ہوف مین کا کراچی سے لاہور تک سائیکل پر سفر جاری ہے۔
کراچی پہنچتے ہی جرمن خاتون کراچی کی فین ہوگئیں، کہتی ہیں کہ یہاں کے لوگوں کو بہت ہی ملنسار پایا۔
میڈیلین ہوف مین نے بتایا کہ وہ لیاری بھی گئیں اور اورنگی ٹاؤن بھی، انہوں نے کراچی کی بسوں کا سفر بھی کیا، سی ویو کی سیر بھی کی اور اردو کے چند الفاظ بھی سیکھے۔
جرمن خاتون کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے روایتی کھانوں سے بھی خوب لطف اندوز ہوئیں۔
میڈیلین ہوف مین اپنی سائیکل پر کچھ روز میں لاہور پہنچیں گی اور وہاں سے براستہ واہگہ بارڈر بھارت اور پھر نیپال جائیں گی۔
Comments are closed.