سمندری طوفان بپرجوائے ہوا کا شدید کم دباؤ بن چکا ہے، جس کی باقیات اب بھی بھارت کے وسطی راجستھان پر ہیں۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق سندھ بھر میں موسم گرم، شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آئندہ 3 روز موسم گرم اور مرطوب رہے گا، اس دوران شہر میں درجۂ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس دوران مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں چلتی رہیں گی۔
دوسری جانب طوفان بپرجوائے کے ٹلنے کے بعد بدین کے ساحلی مرکز زیرو پوائنٹ پر ماہی گیروں کی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہو گئیں۔
ماہی گیر اپنی کشتیوں کی مرمت اور کشتیوں سے پانی نکالنے میں مصروف ہیں جبکہ کئی ماہی گیر کھلے سمندر میں شکار کے لیے بھی روانہ ہو رہے ہیں۔
Comments are closed.