کراچی کےعلاقے سائٹ ایریا میں مسلح ڈاکو شہری سے لوٹ مار کے دوران تشدد کرکے فرار ہو گئے جبکہ گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن میں ہونے والے پولیس مقابلے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔
سائٹ میٹروویل میں صبح کے وقت چار مسلح ڈاکوؤں نے شہری کو لوٹ مار کے دوران شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔
ملزمان نے شہری سے موبائل فون اور موٹر سائیکل چھینی اور پستول کا بٹ مار کر اسے زخمی کیا۔
فوٹیج منظر عام پر آنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
دوسری جانب گزشتہ روز سرجانی ٹاؤن سیکٹر 4 سی میں ہونے والے پولیس مقابلے کی فوٹیج منظر عام پر آگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مسلح ملزم گلی سے بھاگتا ہوا جارہا ہے تاہم اس دوران پیچھے سے آنے والی پولیس نے اسے روکنے کی کوشش کی، جس پر ملزم نہیں رکا اور فرار ہونے کے دوران فائرنگ بھی کی۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزم زخمی ہوا اور کچھ دیر بعد اس نے سرنڈر کردیا۔
Comments are closed.