سائبیریا کی برف کے نیچے 46 ہزار سال سے جمے ہوئے کیڑوں کو سائنسدان ہوش میں لے آئے، اِن کیڑوں نے ہوش میں آنے کے بعد کئی بچے پیدا کیے اور پھر اپنی قدرتی موت مرگئے۔
آج سے کوئی 46 ہزار سال پہلے جب زمین پر ہاتھی نما دیو ہیکل جانور گھومتے تھے، تب انتہائی چھوٹے کیڑے سائبیریا کی برفیلی زمین میں فریز ہو گئے تھے۔
عالمی درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جب ہزاروں سال کی جمی ہوئی برف پگھلی تو نیچے دبے ہوئے کیڑوں کو سائنسدانوں نے دوبارہ ہوش میں لانے کی تگ و دو کی۔
کیڑوں کو نارمل پانی میں ڈالا گیا تو وہ آسانی سے ہوش میں آگئے، اِن کیڑوں کی طبعی عمر محض چند دن کی تھی۔
اس تحقیق سے سائنسدانوں نے ثابت کر دیا کہ زندگی کو غیر معینہ مدت کے لیے pause کیا جا سکتا ہے۔
Comments are closed.