بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائنسدانوں نے لال بیگ روبوٹ تیار کرلیا

ٹیکنالوجی میں گھری اس دنیا میں سائنسدان نت نئی چیزیں ایجاد کرتے رہتے ہیں، جنہیں دیکھنے والے حیران ہو کر رہ جاتے ہیں۔ 

ایسی ہی ان چیزوں میں ایک نئی تخلیق کا اضافہ ہوا ہے جو دیکھنے میں انتہائی چھوٹی لیکن سائنسدانوں کے لیے کارآمد ہے، جو ایک لال بیگ ہے۔

جی ہاں! آپ نے بالکل درست پڑھا اب سائنسدانوں نے سائبورگس ٹیکنالوجی کی مدد سے لال بیگ روبوٹ تیار کرلیا۔ 

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ چھوٹے سے روبوٹ ہوبہو لال بیگ کی طرح دیکھائی دیتے ہیں جبکہ انہیں چلانے کے لیے ان کی پشت پر بیٹری بھی لگی ہوئی ہے اور یہ سولر پینل کی مدد سے برقی توانائی حاصل کرسکتے ہیں۔ 

بتایا جارہا ہے کہ یہ بنیادی طور پر ماحولیات کے بارے میں معلومات جمع کرنے کے ساتھ ساتھ قدرتی آفات کے دوران ریسکیو مشنز میں بھی کافی مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔ 

اس حوالے سے این پی جے فلیکسیبل الیکٹرونکس جنرل میں شائع تحقیق کے مطابق سائبورگ کا پاور آؤٹ پٹ گزشتہ تخلیق کی گئی ڈیوائسز سے 50 گنا زیادہ ہے۔ 

سائنسدان دور بیٹھے بھی اس لال بیگ کی ٹانگوں کو کنٹرول کرسکتے ہیں جبکہ اس پر لگے الٹرا تِھن سولر پینلز اس راستے میں رکاؤٹ نہیں بنتے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.