پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما فوادچوہدری نے کہا ہے کہ سائفر کی تحقیقات پر حکومتی آمادگی درست سمت میں قدم ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے لکھا ہے کہ عمران خان کی حکومت ایک سازش کے تحت ہٹائی گئی۔
انہوں نے مزید لکھا ہے کہ انصاف کا تقاضہ ہے کہ تحقیقات ایف آئی اے کے بجائے سپریم کورٹ کا بنایا ہوا کمیشن کرے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو سکے۔
پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی لکھا ہے کہ اسی طرح کا کمیشن آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے بھی بننا چاہیے۔
Comments are closed.