جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائفر کیس کی سماعت میں میڈیا کو بھی شامل ہونے کی اجازت ملنی چاہیے، مہر بانو قریشی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہر بانو نے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں سائفر کیس کی سماعت میں میڈیا کو بھی شامل ہونے کی اجازت ملنی چاہیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سائفر کیس کے جیل ٹرائل پر حکم امتناع جاری کر دیا۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مہر بانو قریشی کا کہنا تھا کہ فیملیز کو سائفر سماعت میں شامل ہونے سے کمرہ عدالت کا ماحول اچھا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے والد شاہ محمود قریشی بلکل ٹھیک ہیں، ان کی صحت کا کوئی مسئلہ نہیں۔

مہر بانو قریشی نے کہا کہ آج زیادہ تر گفتگو میرے والد کے مختلف کیسز میں درخواست ضمانتوں پر ہوئی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.