چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل انتظار پنجوتھا نے کہا ہے کہ سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد نہیں ہوئی ہے۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں انتظار پنجوتھا نے کہا کہ کیس پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات پر بحث کے لیے کیس مقرر تھا، ہائیکورٹ نے دلائل کے بعد اعتراضات ختم کیے۔
انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس کا ٹرائل روکنے کی استدعا مسترد نہیں ہوئی، پٹیشن کو نمبر لگانے کےلیے واپس رجسٹرار آفس بھیجا گیا۔
انتظار پنجوتھا نے مزید کہا کہ عدالت کو بتایا گیا فرد جرم عائد کردی گئی ہے، ٹرائل کو تیزی سے خفیہ چلایا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کیس آج سننے کی استدعا کی تھی عدالت نے کہا پہلے نمبر لگے گا پھر ساری باتیں سنیں گے، ہائیکورٹ نے کہا جب پیٹشن سنی جائے گی، نوٹس جاری ہوجائیں گے۔
Comments are closed.