جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد

سائفر کیس میں  بانیٔ پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی پر فردِ جرم عائد عائد کر دی گئی۔

آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے فردِ جرم عائد کی جبکہ شاہ محمود قریشی اور بانیٔ چیئرمین پی ٹی آئی نے صحتِ جرم سے انکار کر دیا۔

فردِ جرم عائد ہونے کے بعد سائفر کیس کا باقاعدہ ٹرائل اڈیالہ جیل میں شروع ہو جائے گا اور کل سے گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جائیں گے۔

بعدازاں آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے سائفر کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

ایف آئی کے اسپیشل پراسیکیوٹرز شاہ خاور اور ذوالفقار عباس نقوی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل عثمان گل اور شاہ محمود قریشی کے وکیل بیرسٹر تیمور ملک بھی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.