رہنما تحریکِ انصاف مہر بانو قریشی نے کہا ہے کہ کسی سابق وزیرِ اعظم اور سابق وزیر خارجہ پر سیکریٹ ایکٹ نہیں لگا۔
سابق وفاقی وزیرِ شاہ محمود قریشی کی صاحبزادی مہر بانو نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران سائفر کیس سے متعلق کہا ہے کہ یہ اوپن ٹرائل ہے اسے محدود کرنے جا رہے ہیں، یہ اپنی مرضی کا فیصلہ دینا چاہتے ہیں۔
مہر بانو کا مزید کہنا ہے کہ اس کیس میں نیوٹرل ایمپائر نہیں ہے میڈیا بطور نیوٹرل امپائر کردار ادا کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹرائل اوپن ہو، انصاف کا تقاضا یہی ہے۔
Comments are closed.