سائفر کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانیٔ پی ٹی آئی کی درخواست پر ایف آئی اے اور سابق سیکریٹری داخلہ کو نوٹس جاری کردیا۔
سابق سیکریٹری داخلہ سائفر کیس میں کمپلیننٹ ہیں۔ بانیٔ پی ٹی آئی کی حکم امتناع کی درخواست پر بھی نوٹس جاری کیا گیا ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سائفر کیس میں جیل ٹرائل کے لیے قانونی کارروائی پوری نا ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل نے عدالت سے آئندہ سماعت تک ٹرائل روکنے کی استدعا کی ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ رپورٹ آ جائے پھر دیکھتے ہیں۔
Comments are closed.