پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن نے اعظم خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سائفر کا وجود ایک حقیقت ہے، پی ٹی آئی حکومت نہ ہٹانے پر ’سنگین نتائج‘ کی دھمکی بھی حقیقت ہے۔
ایک بیان میں رؤف حسن نے کہا کہ کابینہ کی طرف سے سائفر کی ڈی کلاسیفکیشن بھی ایک حقیقت ہے، سائفر کی کاپی صدر، اسپیکر اور چیف جسٹس کو بھجوانا ایک حقیقت ہے، قومی سلامتی کمیٹی میں اندرونی معاملات میں سنگین مداخلت کی تصدیق حقیقت ہے۔
پی ٹی آئی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ واشنگٹن اور اسلام آباد دونوں جگہوں پر امریکا کو ڈیمارش دینا حقیقت ہے، شہباز شریف کی زیر صدارت سلامتی کمیٹی اجلاس کے منٹس کی توثیق ایک حقیقت ہے۔
رؤف حسن نے کہا کہ اندرونی اور بیرونی عوامل کے ذریعے پی ٹی آئی کی حکومت کا ہٹانا ایک حقیقت ہے، مجرموں، مفرور اور زیر سماعت مقدمات میں نامزد گروہ کی حکمرانی قائم کی گئی، آپ یہ گھٹیا اور مکارانہ ڈرامہ رچا سکتے ہیں، لیکن الیکشن سے کیسے بچیں گے؟
Comments are closed.