پیر5؍محرم الحرام 1445ھ24؍جولائی 2023ء

سائفر و آڈیو لیک تحقیقات معاملہ، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر ایف آئی اے میں پیش

سائفر و آڈیو لیک تحقیقات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور اسد عمر وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے)  کی جوائنٹ انکوائری ٹیم کے سامنے پیش ہوئے۔

8 رکنی جوائنٹ انکوائری ٹیم نے ڈائریکڑ ایف آئی اے اسلام آباد زون رانا جبار کی سربراہی میں تحقیقات کیں۔

ایف آئی اے کے مختلف ونگز کے افسران سمیت 3 انٹیلیجنس اداروں سے گریڈ 19 کا ایک ایک افسر بھی شامل تھا۔

شاہ محمود قریشی دیے گئے وقت 11 بجے سے 5 سے 10 منٹ قبل ایف آئی اے ہیڈکوارٹر پہنچے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے میں پیش ہونے کا اعلان کیا ہے۔

ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی ونگ نے شاہ محمود قریشی اور اسد عمر کو طلب کر رکھا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد عمر نے سائفر تحقیقات کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) میں پیش ہونے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا تھا کہ ایف آئی اے نے انہیں اور شاہ محمود کو 24 جولائی کو بلایا ہے، جائیں گے اور حقائق بتائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.