سائفر کی تحقیقات کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پی ٹی آئی کو طلبی کا نوٹس وصول کرا دیا۔
ایف آئی اے کے اہلکار نے چیئرمین پی ٹی آئی کی لاہور میں واقع رہائش گاہ زمان پارک میں نوٹس وصول کرایا ۔
ایف آئی اے نےچیئرمین پی ٹی آئی کو 25 جولائی کو طلب کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیرِ اعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان 164 کے تحت مجسٹریٹ کے سامنے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف بیان ریکارڈ کرایا تھا۔
اعظم خان نے اپنے بیان میں سائفر کو ایک سوچی سمجھی سازش قرار دیا اور کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے سائفر کا ڈرامہ رچایا گیا۔
بیان میں اعظم خان نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے تمام تر حقائق کو چھپا کر سائفر کا جھوٹا اور بے بنیاد بیانیہ بنایا، تحریکِ عدم اعتماد سے بچنے کے لیے سائفر کو بیرونی سازش کا رنگ دیا گیا۔
Comments are closed.