بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

سائفر آڈیو لیکس؛ وفاقی کابینہ نے عمران خان اور ساتھیوں کے خلاف کارروائی کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے آڈیو لیکس معاملے پر چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان اور ساتھیوں کیخلاف کارروائی کی منظوری دے دی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق کابینہ کمیٹی کی سفارشات کو سمری کی شکل میں کابینہ کی منظوری کیلئے پیش کیا گیا تھا۔وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی منظوری دیدی۔

کابینہ کمیٹی نے اپنی سفارشات میں کہا ہے کہ یہ قومی سلامتی کا معاملہ ہے جس کے قومی مفادات پر سنگین مضر اثرات ہیں، قانونی کارروائی لازم ہے، یف آئی اے سینئر حکام پر مشتمل کمیٹی تشکیل دے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں امریکی سائفر اور آڈیو لیکس کے معاملے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

You might also like

Comments are closed.