وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو یکم نومبر بروز منگل کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے نوٹس کے ذریعے شاہ محمود قریشی کو 12 بجے اپنے ہیڈ کوارٹر میں طلب کیا ہے۔
نوٹس کے ذریعے سابق وزیر خارجہ کو بتایا گیا کہ انہیں سائفر آڈیو سے متعلق جاری انکوائری میں طلب کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری خارجہ سہیل محمود کو ایف آئی اے نے آج طلب کیا، ان سے سائفر کے حوالے سے انکوائری کی گئی۔
Comments are closed.