منگل5؍ربیع الثانی 1444ھ یکم؍نومبر2022ء

سائفر آڈیو لیک معاملہ، عمران خان اور شاہ محمود ایف آئی اے میں طلب

سائفر آڈیو لیک معاملے میں وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی کو نوٹسز جاری کردیے۔ 

سائفر انکوائری کے سلسلے میں جاری اس نوٹس کے ذریعے عمران خان کو کل دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سائفر آڈیو انکوائری کے معاملے میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو طلب کرلیا ہے۔

اسی طرح عمران خان کو 3 نومبر کو بھی دن 12 بجے ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ 

ایف آئی اے نے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بھی 3 نومبر کو دن 12 بجے طلب کرلیا۔ 

ایف آئی اے نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو طلبی کے نوٹس جاری کردیے۔

ایف آئی اے نے رہنما تحریک انصاف اسد عمر کو 2 نومبر کو دن 12 بجے طلب کر لیا۔

عمران خان کو فارن فنڈنگ کیس میں بھی 7 نومبر کو ایف آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.