daty hookup casual encounter hookups connect roku straight to internet not wifi without ethernet hookup hookup Vincentown New Jersey instant sex hookup sites funny will send nudes in 20 minutes no hookups

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سائبر سیکیورٹی اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے، حملوں کیلئے تیار رہیں، گورنر رضا باقر

گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) رضا باقر نے کہا ہے کہ سائبر حملوں کے لیے تیار رہیں، آپ کا سسٹم پہلا لائن آف ڈیفنس ہے۔

کراچی میں پاکستان فن ٹیک سمٹ 2021ء سے خطاب میں ایس بی پی گورنر نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی اب اربوں ڈالر کی انڈسٹری بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی کے اسٹیٹ اور نان اسٹیٹ ایڈوانس پلیئرز سرگرم ہے، ایڈاونس پلیئرز کسی بھی ادارے کو بند کرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رضا باقر نے مزید کہا کہ نئے ٹیکنالوجی آگے بڑھنے کا موقع ہے لیکن اس کے ساتھ سائبر سیکیورٹی رسک بھی ہے، سائبرحملوں کے لئے تیار رہیں، آپ کا سسٹم پہلا لائن آف ڈیفنس ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ڈیجیٹل فنانشل خدمات نئے بزنس ماڈل کے ساتھ پیشرفت کررہی ہے، پاکستان میں مالیاتی رسائی بڑھانے کے ڈیجیٹل آئیڈیا کے لئے ہم سے رابطہ کریں۔

گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی معیشت کو محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالیاتی رسائی کے مسائل درپیش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹلائزیشن محدود ڈاکیومنٹیشن اور مالی رسائی کے دو اہم مسائل کا حل ہے، 5 جی ٹیکنالوجی، پلیٹ فارم اکانومی اور اوپن فنانس ڈیجیٹلائزیشن کو تیز کرے گا۔

رضا باقر نے کہا کہ رئیل ٹائم ادائیگیوں کےبعد فون کے ذریعے’شخص سے شخص کو‘ادائیگی کا نظام لارہے ہیں، اسٹینڈرڈ کیو آر کوڈ پیمنٹ جلد متعارف کرارہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل بینکنگ لائسنسنگ کا فریم ورک جلد مہیا کردیں گے، ڈیجیٹل بینکنگ کے بڑے پلیئرز پاکستان میں آکر کام کریں۔

گورنر ایس بی پی نے کہا کہ ملکی اور بین الاقوامی اسٹیک ہولڈرز سے اوپن فنانس کو فروغ دینے پر بات کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.