ہفتہ10؍شوال المکرم 1442ھ 22؍ مئی 2021ء

زینب عباس عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کو تیار

پاکستان کی معروف اسپورٹس پریزنٹر اور میزبان زینب عباس نامور برطانوی ٹی وی چینل اسکائی اسپورٹس پر پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔

زینب عباس پاکستان کی پہلی خاتون اسپورٹس پریزنٹر ہیں جنہیں غیر ملکی ٹی وی چینل پر پاکستان کی نمائندگی کرنے کا موقع ملا ہے۔

زینب نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں برطانوی ٹی وی چینل کا لوگو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

A post shared by Zainab Abbas (@zabbasofficial)

انہوں نے تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں یہ شئیر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہوں کہ میں پاکستان بمقابلہ انگلینڈ سیریز اور اس کے بعد ہونے والے ’دی ہنڈریڈ ٹورنامنٹ‘ کے لیے اسکائی اسپورٹس پر ڈیبیو کروں گی۔‘

معروف پاکستانی اسپورٹس پریزنٹر زینب عباس نے شادی کی پہلی سالگرہ پر پرانی یادوں کو تازہ کردیا۔

زینب نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک شاندار ٹیم کے ساتھ کام کرنے کی منتظر ہیں۔

زینب عباس کی پوسٹ پر ملکی و غیر ملکی اسپورٹس شخصیات مبارکباد دے رہے ہیں اور اس نئے سفر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کررہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.