ایران میں زیرِحراست نیوزی لینڈ کے 2 شہریوں کو ملک چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔
ایران میں کچھ مہینوں سے زیرِ حراست دونوں شہری سوشل میڈیا انفلوئینسر ہیں۔
نیوزی لینڈ نے ایران کے لیے اپنے سفری الرٹ کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری وہاں سے نکلنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
دوسری جانب نیوزی لینڈ کی وزارتِ خارجہ و تجارت نے بھی تصدیق کی ہے کہ زیرِ حراست جوڑے کو ایران چھوڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔
نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم نے گزشتہ روز کہا تھا کہ حکومت ایران میں زیرِ حراست شہریوں کی واپسی کی کوششیں کر رہی ہے۔
وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن نے کہا تھا کہ میں جانتی ہوں کہ پچھلے چند ماہ ان لوگوں اور ان کے خاندان کے لیے کتنے مشکل ہوں گے، میں خوش ہوں کہ وہ محفوظ ہیں۔
نیوزی لینڈ نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ ایرانی حکام مظاہروں کے دوران تحمل سےکام لیں۔
Comments are closed.