حال ہی میں والدین بننے والے زید دربار اور گوہر خان آج شام اپنے نومولود بچے کے ساتھ اسپتال سے گھر منتقل ہوگئے۔
دونوں کے یہاں 10 مئی کو ننھے مہمان کی آمد ہوئی، ویڈیو میں گوہر کو بچے کے ساتھ اسپتال سے باہر آتے ہوئے دیکھا گیا۔
چھوٹے میاں سفید کپڑے میں لپٹے تھے اور گوہر نے انہیں گود میں لے رکھا تھا۔
یاد رہے کہ گوہر اور زید کی شادی دسمبر 2020 میں ہوئی تھی، پچھلے دسمبر میں انہوں نے امید سے ہونے کا اعلان کیا تھا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.