اگر آپ اپنا زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارتے ہیں تو ہوشیار ہوجائیں آپ ڈیمنشیا کے نشانے پر ہیں۔
حالیہ مطالعے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ جو لوگ اپنا زیادہ تر وقت ایک جگہ بیٹھ کر گزارتے ہیں انہیں ڈیمنشیا کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
جریدے JAMA میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق 60 سال سے زائد عمر کے افراد جو اپنا بیشتر وقت (10 گھنٹے سے زائد) ایک جگہ بیٹھے بیٹھے، ٹی وی دیکھتے ہوئے یا ڈرائیونگ کرتے ہوئے گزارتے ہیں انہیں اس بیماری کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔
محققین نے مطالعے کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) الگورتھم کی مدد سے 60 سال کی عمر کے صحت مند 50 ہزار بالغ افراد سے معلومات حاصل کی اور ان کا تجزیہ کیا۔
اے آئی سسٹمز کی مدد سے سائنس دانوں نے 6 برس تک ان افراد کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا، ان کے میڈیکل ریکارڈ سے یہ بات سامنے آئی کہ 414 شرکا میں اعصابی کیفیت پائی گئی۔ مطالعے میں یہ بھی دریافت ہوا کہ زیادہ تر وقت بیٹھے رہنے سے ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
امریکی محقق نے بتایا کہ اس مطالعے سے یہ بات جان کر ہمیں حیرانی ہوئی ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر دس گھنٹے بیٹھ کر گزارنے سے ڈیمنشیا کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اس بات کے قطع نظر کہ یہ دورانیہ مسلسل یٹھ کر گزارا ہو یا اس دوران وقفہ لیا گیا ہو۔
ان کا کہنا ہے کہ جسمانی سرگرمیاں اس بیماری کے خطرے کو کم کرنے میں مدد فراہم کرسکتی ہیں۔ انہوں نے اس مطالعے کی روشنی میں دفتری ملازمت کے سبب زیادہ تر وقت بیٹھ کر گزارنے والوں کو تنبیہ کی اور کہا کہ ایسے افراد اپنے بیٹھنے کے دورانئے کو محدود کریں۔
Comments are closed.